صورتِ حال، نیوز ڈیسک۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم کے مشورے پر چیف جسٹس آف پاکستان کے برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے این او سی اور بیرونِ پاکستان رخصت کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس کی برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کا سفر 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 تک مقرر ہے۔
ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق، یہ رخصت برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے منظور کی گئی۔
یہ فیصلہ وزیرِ اعظم کے مشورے پر صدرِ مملکت کی جانب سے لیا گیا۔


