فائل فوٹو
لاہور میں وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ بلدیات کی زیر نگرانی جاری مختلف ترقیاتی پروگراموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران محکمہ بلدیات کے تمام انتظامی افسران میں اضلاع کی ذمہ داریاں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ ہر افسر اپنے تفویض کردہ ضلع کا ہفتے میں ایک بار دورہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ محکمے کو متعدد بڑے منصوبوں کی نگرانی سونپی گئی ہے جن کا تیرہ کروڑ عوام سے تعلق ہے۔ وزیر بلدیات نے زور دیا کہ افسران دیہات تک صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لیے اچانک دورے کریں۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود نے اچانک دوروں کے لیے خصوصی پروفارما بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ واٹس ایپ گروپس میں تصویری شواہد شیئر کیے جائیں۔


