شکار پور (نیوز ڈیسک) شکار پور میں مہا شکتی ماتا مندر میں چوری کے واقعہ کا سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شکار پور محمد کلیم نے نوٹس لے لیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی نے اے ایس پی سٹی محمد آصف سے اس واقعہ کی ابتدائی رپورٹ طلب کی ہے۔
متعلقہ پولیس افسران کو اس واقعہ کی جامع تحقیقات کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔


