نیوز ڈیسک (غیر ملکی خبر رساں ادارہ)۔ اوپن اے آئی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے ایک دفتر میں ٹیلی ویژن کے پیچھے ٹشو پیپر میں چھپا کر رکھا گیا خفیہ ریکارڈنگ آلہ ملا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس معاملے میں اوپن اے آئی کے لیے کام کرنے والے ایک سعودی نژاد انجینئر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کمپنی اور متعلقہ حکام نے اس واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ حراست میں لیے گئے شخص کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔


