لاہور (بیورو رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق جج جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی پنشن مراعات سے متعلق درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ آئین کے آرٹیکل 199 کی شق 5 کے تحت ہائیکورٹ کو اس نوعیت کی عدالتی نظرثانی کے دائرہ اختیار سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل کمیٹی اور چیف جسٹس کے فیصلے کو آئینی درخواست کے ذریعے چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
جسٹس عاصم حفیظ نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے پنشن مراعات کے حصول کے لیے درخواست دی تھی جس کا جائزہ ججز کمیٹی نے لیا لیکن منظوری نہیں دی۔
بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بھی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت نے مرکزی آئینی درخواست اور اس میں ترمیم کی استدعا دونوں مسترد کر دیں۔


