کالا شاہ کاکو کے قریب کوٹ پنڈی داس روڈ موٹر وے پل پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔ تیز رفتار لوڈر ٹرک نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس سے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
اس حادثے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری امدادی کارروائی کے لیے حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد دے کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو بھی ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 27 سالہ حسن اور 18 سالہ معاویہ عمر شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 19 سالہ معاویہ رمضان اور 22 سالہ عمیر اسلم شامل ہیں۔
یہ تمام افراد کوٹ پنڈی داس کے ہی رہائشی تھے۔


