انٹرنیشنل ڈیسک۔ فیفا اور سعودی اسپورٹس فیڈریشن نے جمعرات کو بتایا کہ حالیہ حملوں کے بعد سعودی عرب کے شہر جدہ میں 16 سے 25 اکتوبر تک ہونے والے فیفا ای فائنلز 2026ء کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ہفتے کے روز ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والے ایک حملے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
یمن کی حوثی تحریک نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جو ایک دہائی سے زائد عرصے میں سعودی عرب پر ہونے والا سب سے ہلاکت خیز حملہ ہے۔
عالمی ویڈیو گیم ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز نے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ خطے کی حالیہ صورتحال اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے درکار لاجسٹک انتظامات پر اس کے اثرات کے جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔ آرگنائزرز نے مزید کہا کہ فیفا ای فائنلز کے بارے میں مزید اعلانات مناسب وقت پر کیے جائیں گے۔
اس سے قبل جاپان اور برازیل نے بھی ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔


