نیوز ڈیسک (اسلام آباد) — نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ اے پی پی اردو کے مطابق اس گفتگو میں علاقائی صورتحال کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی۔


