رائے ونڈ (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی چودھری شہزاد نذیر سندھو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت ترقی اور فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں بہتر سہولیات کی فراہمی، ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری اور تعلیم و صحت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ حکومت کا بنیادی مقصد عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور ریلیف فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت شہریوں کو محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جس سے عام شہری کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔


