لاہور، ۱۵ نومبر۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کے سپرد کرنا معمول کا انتظامی فیصلہ ہے۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق پاک فضائیہ پہلے سے وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام کے زیرِ استعمال طیاروں کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں پنجاب کی ترقی پر مخالفین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔


