(صورتِ حال، نیوز ڈیسک) محکمہ زراعت نے بھنڈی، توری، بینگن اور جوار کی کاشت نہ کرنے اور باقیات کو تلف کرنے کی ہدایت جاری کی۔
یہ ہدایت اس لیے دی گئی ہے کہ باقیات کی موجودگی سے سفید مکھی پیدا ہو سکتی ہے اور کپاس سمیت دیگر اہم فصلات پر حملہ آور ہو سکتی ہے۔
کاشتکاروں سے درخواست ہے کہ وہ اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے باقیات کو فوری طور پر تلف کر دیں۔


