(صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے حوثی گروہ کے حالیہ حملوں کو جنگی جرائم قرار دیا۔ سعودی حکام نے اس بیان میں کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی امریکہ نے سعودی ایئرپورٹس پر ممکنہ حملے کے خطرے کی تنبیہ کی اور حفاظتی اقدامات بڑھانے کی ہدایت دی۔ امریکی سفارت خانے نے کہا کہ اگر حملے ہوئے تو فوری ردعمل دیا جائے گا۔
دونوں ممالک نے خطے کی سکیورٹی کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔


