وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی فچ ریٹنگز کے وفد سے ملاقات کی تصویر۔ ماخذ: اے پی پی۔
بنکاک (بزنس ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر فچ ریٹنگز کے نمائندوں اور کینیڈا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے بین الاقوامی ترقی رندیپ سرائے سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
اے پی پی کے مطابق فچ کے نمائندوں سے پاکستان کی معاشی صورتحال اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگ پر گفتگو ہوئی۔ کینیڈین حکام سے ملاقات میں سرمایہ کاری کے تحفظ کے معاہدے، تجارت، زراعت، کان کنی اور آئی ٹی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔


