نیوز ڈیسک (اسلام آباد) وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعرات کے روز علی بابا انٹرنیشنل ڈیجیٹل کامرس کی قیادت سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور ای کامرس کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق فریقین نے ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تجارت میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔


