بین الاقوامی ڈیسک۔ چین نے کہا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔
عرب ٹی وی کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں فلسطینی ہم منصب فارسین آغابکیان شاہین سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے تصدیق کی کہ چین فلسطین کے معاملے کا دفاع جاری رکھے گا۔ وانگ ای نے زور دیا کہ فلسطین کے معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے تمام امن پسند ممالک سے بھی اپیل کی کہ وہ اس تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کریں۔


