لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھان کی کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کی تلفی کیلئے محکمہ کی جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ماحول کو محفوظ بنانا اور فصل کی باقیات کو جلانے سے ہونے والے نقصانات سے بچنا ہے۔
کاشتکاروں کو کہا گیا ہے کہ وہ مناسب زرعی طریقوں سے باقیات تلف کریں تاکہ زمین کی زرخیزی برقرار رہے اور سموگ کی روک تھام میں مدد مل سکے۔


