متعلقہ فائل تصویر: اے پی پی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے پولیس ایمرجنسی کال سینٹرز 15 کو نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے مرکزی نظام سے منسلک کر دیا گیا۔
اے پی پی کے مطابق این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ اس ربط کا مقصد 15 پر موصول ہونے والی سائبر شکایات متعلقہ ایجنسی تک جلد پہنچانا ہے، تاکہ شہریوں کی شکایات پر فوری قانونی کارروائی کی جا سکے۔


