چین میں سی پیک جامعات کنسورشیم کی چھٹی کانفرنس میں خطاب کا منظر۔ تصویر: اے پی پی
اسلام آباد (صورت حال، ایجوکیشن ڈیسک) پاکستان اور چین نے اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور جدت میں باہمی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ سی پیک جامعات کنسورشیم کی چھٹی کانفرنس چین کی ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی میں اختتام پذیر ہوئی۔
اے پی پی کے مطابق دونوں ملکوں کی چالیس سے زیادہ جامعات اور تحقیقی اداروں کے 120 سے زائد نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کی۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز احمد اختر بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔
کانفرنس میں مشترکہ تحقیق اور تعلیمی تبادلوں کی سالانہ ترقیاتی رپورٹ پیش کی گئی۔ پاکستانی اعلیٰ تعلیمی طلبہ کے لیے چین میں تحقیقی دوروں اور مشترکہ تربیت کا پروگرام بھی متعارف کرایا گیا۔
سمندری معلومات، مصنوعی ذہانت، جدید مواد، ذہین صنعت اور نوجوانوں کے تعاون پر نشستیں ہوئیں۔ ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی اور پاکستانی جامعات کے درمیان تعاون کے معاہدے بھی ہوئے۔


