کمشنر لاہور جہانزیب اعوان کا ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس کا دورہ،سی ای او شہریار خان کی بریفنگ
انسداد سموگ کیلئے 48رکشے پانی چھڑکاو اور 10انسداد سموگ گنز فیلڈ میں کام کررہے ہیں
مکینیکل و واشنگ سرگرمیاں جاری ،دن کے اوقات میں بھی روڈ واشنگ کی جارہی ہے،بریفنگ
لاہور (این این آئی)کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار خان نے صفائی آپریشن، مانیٹرنگ میکنزم پر جامع بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 3103لوڈر رکشے اور 1203پرائمری گاڑیاں شہر سے روزانہ کچرا اٹھا رہی ہیں، مکینیکل واشنگ سرگرمیاں جاری ہیں، دن کے اوقات میں بھی روڈ واشنگ کی جارہی ہے۔ انسداد سموگ پانی چھڑکائو کے لئے 48رکشے اور 10انسداد سموگ گنز فیلڈ میں کام کررہے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کمرشل ایریاز اینٹی لٹرنگ پر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ای چالان سسٹم بھی شروع کردیا ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے گاڑیوں کی روٹس آپٹیمائزیشن کرلی گئی ہے۔ کمشنر لاہور کو عارضی ڈمپنگ سائٹس سے مین ڈمپنگ سائٹس و شکایات ازالہ پر ڈیجیٹلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے ایل ڈبلیو ایم سی افسران کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ جامع صفائی عمل کے لئے غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کا شہر سے خاتمہ ناگزیر ہے، عارضی ڈمپنگ سائٹس پر درختوں پر مشتمل پرائیویسی والز پائلٹ پراجیکٹ شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی میڈیا سے آنے والی صفائی شکایت کا ازالہ کرکے شکایت کنندہ کو فون کال کریں، کوڑا اٹھانے والی ایل ڈبلیو ایم سی کی گاڑیوں کو مکمل کور کرائیں۔


