فیصل آباد: واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب رضا نے شہر میں پانی کی فراہمی اور سیوریج سے متعلق زیرِ تکمیل ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ منصوبے وزیراعلیٰ پیکیج اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ہیں۔
ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاس میں ثاقب رضا نے کہا کہ اسکیمیں تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں اور ان کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ واسا نے جاری منصوبوں کے لیے پنجاب حکومت سے اضافی فنڈز مانگے ہیں۔ ان کے مطابق فنڈز جلد ملنے کی توقع ہے۔


