اسلام آباد (صورتِ حال، بیورو رپورٹ) وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ احمد علی سروہی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی مقرر کر دیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احمد علی سروہی کی ڈی جی آڈٹ کے طور پر تعیناتی ختم کر دی گئی ہے اور وہ اب او ایس ڈی کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔
احمد علی سروہی دستاویزات کی تصدیق سے متعلق تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کے سربراہ تھے۔ چار رکنی کمیٹی نے اس معاملے پر 75 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کی تھی۔


