بین الاقوامی ڈیسک۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شاید انہوں نے ایرانی رہنماؤں کے معاملے میں زیادہ سخت رویہ اپنایا۔
جارجیا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا دنیا کی بڑی ایٹمی طاقت ہے لیکن ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں ہوں گے۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ مدر آف آل بمز ایٹمی بم نہیں بلکہ ایک روایتی بم ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ ایران میں امریکی زمینی فوج بھیجنے کا امکان کم ہے لیکن ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ہوگا۔


