فیصل آباد (نیوز ڈیسک) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عارف احسان ملک نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعہ کے تناظر میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا لازمی فرانزک اسٹرکچرل آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے اس سانحہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس حادثہ میں 35 طلبہ اور ایک ٹیچر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
عارف احسان ملک نے کہا کہ خستہ حال اور کمزور عمارات میں تعلیمی ادارے چلانا بچوں کی زندگیوں کے ساتھ ناقابلِ معافی سمجھوتہ ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں اور مقامی ترقیاتی اداروں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر تعلیمی عمارات کے معائنے کی خصوصی مہم شروع کریں۔
انہوں نے خاص طور پر فیصل آباد کے تعلیمی اداروں کی عمارتوں کے فوری معائنے اور خستہ حال عمارات کی مرمت کا مطالبہ بھی کیا۔


