لاہور (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے ہفتے کے روز کوٹ خواجہ سعید اسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طبی سہولیات، صفائی کے انتظامات اور فائر سیفٹی کے اقدامات کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے انتظامیہ کو مریضوں کو ادویات کی بلاتعطل فراہمی اور معیاری طبی نگہداشت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ دورے کے دوران چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کلیم یوسف اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار رابعہ الطاف ہمراہ تھے۔


