فائل فوٹو
فائل فوٹو
انٹرنیشنل ڈیسک۔ ہالی ووڈ کے معروف اداکار ال پاچینو کو اداکاری کے شعبے میں نمایاں خدمات اور فلاحی سرگرمیوں کے اعتراف میں ایس اے جی-ایفٹرا کے لائف اچیومنٹ ایوارڈ 2027 سے نوازا جائے گا۔
اداکاروں کی یونین ایس اے جی-ایفٹرا نے اعلان کیا ہے کہ ایوارڈ کی تقریب 28 فروری 2027 کو لاس اینجلس کے شرائن آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ یونین کے صدر شان آسٹن نے ال پاچینو کی جرات، فنکارانہ شدت اور غیر معمولی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ال پاچینو نے اپنے طویل کیریئر میں دی گاڈ فادر اور اسکارفیس جیسی یادگار فلموں میں کام کیا اور انہیں پہلے بھی کئی اعزازات مل چکے ہیں۔ ال پاچینو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسکرپٹس اور ساتھی اداکاروں نے ہمیشہ انہیں اپنائیت کا احساس دلایا ہے۔


