اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سائبر فراڈ میں ایک خاتون کے 82 ہزار روپے برآمد کر لیے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ اسلام آباد سرکل نے خاتون کی مالیاتی شکایت پر فوری کارروائی کی۔ حکام کے مطابق یہ گمشدہ رقم کامیابی سے بازیاب کروا کر خاتون کے حوالے کر دی گئی۔


