حیدرآباد میں کتے کے کاٹنے سے زخمی گیارہ سالہ بچہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ محکمہ صحت سندھ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچہ سول ہسپتال میں زیرِ علاج تھا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق بچے کو دو ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا جس کی گھر میں اطلاع نہیں دی گئی۔ بروقت ویکسینیشن نہ ہونے کی وجہ سے بچے کی حالت خراب ہوئی۔
چار روز قبل بچے میں ریبیز کی علامات ظاہر ہونے پر اسے ہسپتال لایا گیا تھا۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال کتے کے کاٹنے سے جاں بحق بچوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔


