فائل فوٹو
فائل فوٹو
لاہور (نیوز ڈیسک) نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنی ڈیپارٹمنٹل ہاکی ٹیم دوبارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اے پی پی کی 18 اکتوبر کی رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی بھرتی کا عمل فوری شروع کیا جا رہا ہے اور ٹیم آئندہ نیشنل گیمز میں بھی حصہ لے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اسے کھلاڑیوں کے روزگار اور قومی سطح پر مقابلے کے مواقع بڑھانے کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔


