فائل فوٹو
فائل فوٹو
مکو آ نہ (بزنس ڈیسک) ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے سے ملک کو 5.024 ارب ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ حجم 4.775 ارب ڈالر تھا۔ ستمبر 2026 میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 1.647 ارب ڈالر رہیں۔
یہ اگست 2026 کے 1.565 ارب ڈالر کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ حجم گزشتہ سال ستمبر کے 1.573 ارب ڈالر کے مقابلے میں بھی 5 فیصد زائد ہے۔
جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک کی مجموعی برآمدات 8.445 ارب ڈالر رہیں۔ یہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7.599 ارب ڈالر کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہیں۔


