فائل فوٹو
اسلام آباد: سی ڈی اے کے چیئرمین اور چیف کمشنر سہیل اشرف نے اتوار کو زیر تعمیر اسلام آباد جیل کا دورہ کرکے تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ حکام نے انہیں تعمیر، ضروری بنیادی ڈھانچے اور منصوبے کی تکمیل کے مجوزہ وقت سے متعلق بریفنگ دی۔
سہیل اشرف نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے تعمیراتی معیار پر گفتگو کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منظور شدہ مدت کے اندر کام مکمل کیا جائے، مقررہ معیار برقرار رکھا جائے اور ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
دورے میں سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سروسز، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور جیل کے سینئر حکام بھی شریک تھے۔


