لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس کی جدید لیبارٹری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد کینسر کے مریضوں کے لیے انفرادی ضروریات کے مطابق تشخیص کو بہتر بنانا ہے۔
رائل مارسڈن سینٹر فار کینسر جینومکس برطانیہ میں اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے۔ یہاں جدید تشخیصی طریقہ متعارف کرایا جا رہا ہے جسے کمپوزٹ بائیومارکر ٹیسٹنگ کہا جاتا ہے۔
اس طریقہ کار میں مریض اور اس کے مخصوص ٹیومر سے متعلق معلومات کو مصنوعی ذہانت کے ساتھ یکجا کیا جاتا ہے۔ پریس ایسوسی ایشن سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر مائیکل ہیوبینک نے بتایا کہ ان کی ٹیم آئندہ برسوں میں علاج کی پیش رفت پر توجہ دے رہی ہے۔


