فائل فوٹو
فائل فوٹو
سکھر (اسپورٹس ڈیسک) سندھ کبڈی ٹیم نے سکھر کے نمائش گراؤنڈ میں کھیلے گئے دو روزہ کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا ہے۔ اتوار کی شام کھیلے گئے فائنل کے بعد فاتح ٹیم کو ٹرافی دی گئی۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق یہ ٹورنامنٹ سندھ حکومت کی ہدایات پر سندھ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے منعقد کیا تھا۔ اس کا مقصد خطے میں روایتی کھیلوں کو فروغ دینا تھا۔


