(صورتِ حال، نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں تجارتی اور دفاعی تعاون کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تاریخی تعلقات کو مزید گہرائی دینے کی ضرورت ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق مزید تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔


