کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے عابد آباد میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے ذہنی معذور نوجوان انس عرف انو سے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے بعد ملزمان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
متاثرہ نوجوان کے مطابق ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پر اسلحہ رکھ کر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


