اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کے روز مسلح تنازعات میں بچوں کی بھرتی اور ان کے استعمال کی مذمت کی ہے۔ کونسل نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کے ڈیجیٹل استحصال کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اے پی پی اردو کے مطابق اجلاس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ہونے والے استحصال سے بچوں کو تحفظ دینے پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ تعلیم اور بچوں کے تحفظ کے لیے ٹیکنالوجی کا محفوظ استعمال فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔


