فائل فوٹو
فائل فوٹو
لاہور (نیوز ڈیسک) اے پی پی اردو کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام 41 اضلاع میں کسانوں کو رعایتی نرخوں پر مشینری اور آلات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ڈیری سپلائی چین سپورٹ منصوبے میں ایک ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا مقصد دودھ کی پیداوار میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنا اور پیداواری صلاحیت بہتر بنانا ہے۔ اس اقدام کا ہدف ڈیری فارمنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔


