فائل فوٹو
فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے چولستان اور تھل کے صحرائی علاقوں کے لیے تین لاکھ پاؤنڈ مالیت کا بارہ ماہ کا کلائمیٹ ریزیلینٹ زراعت کا منصوبہ تجویز کیا ہے۔ یہ بات سرکاری دستاویزات کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔
اس منصوبے کا مقصد کسانوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنا ہے۔ اس میں لچکدار فصلیں، قدرتی کاشتکاری کے طریقے اور ڈیجیٹل ایڈوائزری خدمات شامل ہیں۔
منصوبے کے تحت ارلی وارننگ سسٹمز اور بہتر مارکیٹ تک رسائی بھی فراہم کی جائے گی۔


