فائل فوٹو
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ علاقائی امن کے فروغ اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری میں پاکستان کے کردار کو عالمی پذیرائی ملی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کامیابیوں کو پائیدار معاشی ثمرات میں تبدیل کرنے کے لیے برآمدات پر مبنی معیشت کی تشکیل ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر نے سال 2035ء تک ملکی برآمدات 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کو معاشی خودمختاری کا اہم ہدف قرار دیا ہے۔


