انٹرنیشنل ڈیسک (موقع کی رپورٹ)۔ پی ایم ایل این جرمنی کے ایک وفد نے برلن میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر سلمان شریف سے ملاقات کی۔
پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود، نوجوانوں کی ترقی اور تعلیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد اور سفیر کے درمیان سرمایہ کاری اور سفارت خانے سے رابطہ مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔


