اسلام آباد (صورتِ حال، بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق یہ رابطہ حافظ نعیم الرحمن کے ملتان پہنچنے پر کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہ کسی قسم کا امن و امان کا مسئلہ یا حکومت سے تصادم نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے حق کے لیے نکلے ہیں اور حکومت کو یہ حق دینا ہوگا۔
جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ حکومت کی درخواست پر لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست پر شوریٰ سے مشاورت کے بعد ردعمل دیا جائے گا۔ تاہم، ان کے بقول مارچ موخر کرنے کی صورت میں بھی احتجاج کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔


