میانوالی (صورتِ حال، کرائم رپورٹر) واں بھچراں فائرنگ کے واقعے میں سٹوڈنٹس کمپیوٹرز کے مالک کاشف گھنجرہ جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی ارسلان شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقے واں بھچراں کے اڈے پر مبینہ دیرینہ مخالفت کے تناظر میں کاشف گھنجرہ اور ان کے ساتھی پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کاشف گھنجرہ موقع پر دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور تھانہ واں بھچراں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے جاں بحق شخص اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کیا، جہاں زخمی ارسلان کا علاج شروع کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واں بھچراں فائرنگ کے مقدمے کا اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد کاشف گھنجرہ کی میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔


