انٹرنیشنل ڈیسک ۔۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے آئندہ پانچ سے آٹھ سال کے دوران یونان میں مزید پندرہ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اس سرمائے سے توانائی، مہمان نوازی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں کو ہدف بنایا جائے گا۔ سرمایہ کاری کے ان منصوبوں کا باقاعدہ اعلان ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے دورہ یونان کے دوران کیا گیا۔


