فائل فوٹو
لاہور پولیس نے ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز کے فائنل سمیت چار میچز کے لیے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ اس پلان کے تحت کھلاڑیوں اور شائقین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 25 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لاہور میں سیریز کے فائنل سمیت مجموعی طور پر چار میچز منعقد ہوں گے۔
تمام میچز کے لیے فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔


