عالمی فٹ بال کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں افتتاحی فیفا انڈر-15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول کا آغاز چوبیس اکتوبر سے ہو گا۔
اس اہم ایونٹ میں دنیا بھر کی رکن ایسوسی ایشنز میں سے پاکستان سمیت اٹھہتر ممالک پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے اسٹیج پر قدم رکھ رہے ہیں۔ اے پی پی کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں نئی ٹیمیں کسی بھی عمر کی سطح پر عالمی مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں۔


