ٹوکیو (اے پی پی اردو)۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے پی ایچ پی پروگرامنگ زبان میں سکیورٹی کی سنگین خامیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔
یہ زبان دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے۔
اے پی پی اردو کے مطابق اس انکشاف کے بعد حکومتوں اور کمپنیوں نے ہیکنگ سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔


