فائل فوٹو
کراچی (صورتِ حال، بزنس ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعے کو کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ابتدائی سیشن کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1,360.01 پوائنٹ گر کر 162,564.30 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
ابتدائی سیشن میں مجموعی طور پر 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ اس دوران صرف 144 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


