انٹرنیشنل ڈیسک (گارڈین فلم) — آسٹریلوی عدالت نے اداکارہ ریبیل ولسن کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے فلم کے شریک پروڈیوسرز کو دس ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز سپریم کورٹ کے جج نے شریک پروڈیوسرز کی جانب سے دائر کردہ کیس کو مسترد کر دیا۔
عدالت نے اداکارہ کی جانب سے دائر کردہ کاؤنٹر سوٹ کے بعد ریبیل ولسن کو تقریباً چار لاکھ ڈالر دینے کا حکم بھی صادر کیا۔ ریبیل ولسن نے فلم دی ڈیب میں اداکاری کے ساتھ ہدایات کاری اور پروڈکشن کے فرائض بھی انجام دیے تھے۔


