فائل فوٹو
فائل فوٹو
انٹرنیشنل ڈیسک (صورتِ حال، ڈیسک) – برطانیہ کے شمال مشرقی ساحلوں پر پچیس ستمبر دو ہزار اکیس کو ہزاروں مردہ اور مرنے والے کریبز ساحل پر بہہ کر آئے۔ اس واقعہ سے مقامی ماہی گیری کی صنعت تباہ ہو گئی اور ماہی گیروں کا روزگار شدید خطرے میں پڑ گیا۔
ماہی گیر اسٹین رینی نے اس سانحے کے بعد آلودگی اور مبینہ کارپوریٹ چھپاﺅ کے خلاف بھرپور جدوجہد شروع کر دی۔ گارڈین فلم کی رپورٹ کے مطابق ساحلی پٹی پر سمندری حیات کی بڑی تعداد غائب ہونے سے مقامی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔


