انٹرنیشنل ڈیسک۔ یورپی یونین تاریخ کے کم ترین گیس ذخائر کے ساتھ سردیوں کے موسم میں داخل ہو رہی ہے۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ فاتح بیرول نے برلن میں دیے گئے ایک انٹرویو میں یہ انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تنازعات کی وجہ سے توانائی کی رسد شدید متاثر ہوئی ہے۔
اس صورتحال سے آنے والے مہینوں میں توانائی کے بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


