فائل فوٹو
انٹرنیشنل ڈیسک۔ امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو برطانوی نشریاتی ادارے کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے میں حلف کے تحت بیان دینے کا حکم دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے خبردار کیا ہے کہ گیارہ دسمبر تک بیان نہ دینے پر دس ارب ڈالر کا مقدمہ خارج ہو سکتا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے وکیل نے بتایا کہ ٹرمپ سولہ اکتوبر کو طے شدہ بیان کے لیے پیش نہیں ہوئے اور جارجیا میں انتخابی مہم میں شریک ہوئے۔
ٹرمپ کے وکلا نے اس الزام کی تردید کی اور کہا کہ صدر جنوری میں سوالات کے جواب دینے کے لیے دستیاب ہو سکتے ہیں۔
امریکی مجسٹریٹ جج اینجولیک لیٹ نے حکم دیا کہ ٹرمپ مقررہ تاریخ تک بیان ریکارڈ کرائیں بصورتِ دیگر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔


